ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنا مکی سے کورونا وائرس کا علاج ممکن یانہیں،جانئے

سنا مکی سے کورونا وائرس کا علاج ممکن یانہیں،جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)عالمگیر وبا کورونا وائرس نے 196 سے زائد ممالک کو متاثر کیا اور چار لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے،مہلک وائرس سے نہ صرف دنیا بھر میں معاشی، سیاسی، سماجی اور کھیلوں کی سرگرمیاں رک گئی ہیں بلکہ سیاحت سمیت کئی انڈسٹریز کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، کورونا سے کیلئے سنامکی کے بارے بتایا جارہا ہے کہ یہ کورونا کے مریضوں کے لئے موثر ہے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جہاں حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں وہاں ایک جڑی بوٹی سنامکی کی افادیت بھی بتائی جارہی ہے اور ماہرین طب نے اس کی تردید بھی کہ یہ کورونا کے مریضوں کے لئے مفید ہے کہ نہیں، سنا مکی ایک عام جڑی بوٹی ہے جسے پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے مگر یہ بات ابھی تک ثابت نہیں ہوئی ہے کہ اس کا استعمال جان لیوا پھیپھڑوں کےانفیکشن یا عالمی وبا کورونا وائرس میں مفید ہے۔

امریکی یونیورسٹی میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر فہیم یونس نے سوشکل میڈیا پر اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ سنامکی سے کورونا کے مریضوں کی صحت یابی کے بارے کوئی شواہد نہیں ملے، انہوں نے خبرار کرتے ہوئے کہا کہ سنامکی کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے،ان کا کہناتھا کہ  سنا مکی کا وافر مقدار میں استعمال کرنا بھی نہایت خطرناک ثابت ہوتا ہے، جس سے پیٹ درد، ڈائریا، متلی، الیکٹرولائٹ کا غیر متوازن ہو جانا شامل ہے ۔اگر کوئی غذائیت کی کمی کا شکار ہے تو اس وبا کے دوران وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے غذائیت سے بھر پور غذا کا استعمال کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں ریکارڈ کیسزرپورٹ ہوئے، 23 ہزار 799 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے5385 کیسز مثبت آئے ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکے اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسزکے بعد پنجاب میں 43 ہزار460 ،سندھ 41 ہزار303 ،خیبرپختونخوا14 ہزار527،بلوچستان 7ہزار 31 ،اسلام آباد5ہزار963 اورگلگت بلتستان میں 974 افراد کورونا سےمتاثرہ ہوچکے ہیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer