ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ایچ ایس کی لیب کو شہریوں کیلئے استعمال کرنے کا اعلان

یو ایچ ایس کی لیب کو شہریوں کیلئے استعمال کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ (زاہد چودھری) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اپنی ریسرچ لیب کوعوامی خدمت کیلئے استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔

یو ایچ ایس میں کولیکشن سنٹر قائم کرکے شہریوں کو کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے فیکلٹی ممبران کو یونیورسٹی کی ریسرچ لیب عوامی خدمت کیلئے استعمال کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس جاوید اکرم نے فوری طور پر کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت شہریوں کو فراہم کرنے کیلئے یو ایچ ایس میں کولیکشن سنٹر قائم کرنے کا حکم دے دیا۔

وی سی یو ایچ ایس نے ہدایت کی ہے کہ کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی عوام کو سہولت دینے کیلئے 2 ہفتے میں کولیکشن سنٹر کو فعال کیا جائے گا، یو ایچ ایس میں کورونا کی تشخیص کیلئے پی سی آر اور اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی سہولت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 15افراد جاں بحق، 967 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 87 روز  کے دوران اموات کی تعداد 283 اور کیسز 20 ہزار سے تجاوز کر گئے۔

بڑھتے کیسز کی وجہ سے لاہور کے بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی، لاہور جنرل ہسپتال اور پی کے ایل آئی کے ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ اور آئی سی یو مکمل بھر گئے ہیں، جناح ہسپتال کے ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ میں بھی کوئی بیڈ مزید کورونا کے مریض کے لیے خالی نہیں رہا، سروسز ہسپتال میں 86 فیصد مختص بستر بھر گئے، مجموعی طور پر لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس 53 فیصد بھر گئے ہیں۔

دوسری جانب کورونا سے اموات اور نئے مریضوں میں تیزی سے اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں ڈبلیو ایچ او نے کوروناکی روک تھام کیلئے دو ہفتے کا لاک ڈاؤن ،دو ہفتے کاروبار اور نقل و حرکت کھولنے، یومیہ تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت کو 50ہزار تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer