ڈالر نے ایک بار پھر راکٹ جیسی اُڑان پکڑ لی

10 Jun, 2019 | 03:32 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی 42) کاروباری دن کے آغاز پر ہی ڈالر کی اونچی اڑان دیکھنے میں آئی، چند گھنٹوں میں ڈالر تین روپے مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر ہی ڈالرچند گھنٹوں میں ڈالر تین روپے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت151 روپے60پیسے تک جا پہنچی، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2روپے40پیسے اضافہ ہوگیا،152 روپے میں خریدا اور 153 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 150روپے 75پیسے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 151.50روپے ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے،100انڈیکس ساڑھے سات سو سے زائد پوائنٹ گر گئی، مارکیٹ 35ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکی.
 

مزیدخبریں