ڈی جی ایل ڈی اے کا بڑا فیصلہ

10 Jun, 2019 | 12:04 PM

M .SAJID .KHAN

(درنایاب) ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم نےادارےمیں بڑے پیمانےپراصلاحات لانےکا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ جمعہ کےروز فل ڈے کھلی کچہری لگائی جائے گی،آئندہ تیس روز میں سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کردیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اےمحمد عثمان معظم نےایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں سڑکوں کی بحالی اور پیچ ورک بھی شروع کرانے کا فیصلہ کیا ہے،سابق ڈی جی کےدور میں روکی جانےوالی سکیموں کی ایڈمنسٹریٹو منظوری آئندہ دس روز میں دی جائے گی،ڈی جی عثمان معظم ہفتے میں ایک روز جمعہ کو ون ونڈو پرفل ڈے کھلی کچہری لگائیں گے۔

ڈی جی ایل ڈی اے روزانہ ایک ترقیاتی سکیم کا معائنہ کریں گے، عثمان معظم کا کہنا تھاکہ شہر میں میگا پراجیکٹ شروع کرنےکا ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہےجبکہ آئندہ تیس روز میں تمام منجمند ترقیاتی سکیموں کوشروع کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں