عمراسلم:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہو گئے۔ بطور رکن پنجاب اسمبلی کارکردگی کے حوالےسے سوالات کیے، جبکہ ان کے مستقبل کے منصوبوں کے بارےمیں بھی پوچھا گیا۔
میاں محمد شہباز شریف نے نے بورڈ کے سامنے پیش ہو کر مسلم لیگ ن کی اعلی جمہوری روایات کی پاسداری کی ، اس موقع پر انہوں نے میاں نوازشریف کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔شہباز شریف سے پارلیمانی بورڈ کے ارکان نے ان کی بطور رکن پنجاب اسمبلی کارکردگی کے حوالےسے سوالات کیے، جبکہ ان کے مستقبل کے منصوبوں کے بارےمیں بھی پوچھا گیا۔ میاں شہبازشریف کاکہناتھا کہ خدمت اور صرف خدمت ہی ان کا نصب العین ہے۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:سابق وزیراعلی پنجاب، حمزہ شہباز کے نامزدگی فارم حاصل کر لیے گئے
مسلم لیگ ن کا لاہور کی ٹکٹوں کے حوالےسے پارلیمانی بورڈ اجلاس، صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف، مریم نواز نے بھی انٹرویوز دئیے۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے بھی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو انٹرویو دیتے ہوئےانہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ اہم خبر سامنے آگئی
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پارلیمانی بورڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی دفعہ الیکشن لڑنے جارہی ہیں اور قیادت کا فیصلہ انہیں منظور ہو گا۔صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف اور رہنمامسلم لیگ ن مریم نواز نے تو پارلیمانی بورڈ کو انٹرویو دے دئیے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ سابق وفاقی وزیر چودھری نثارعلی خان پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوتے ہیں کہ نہیں اور پارٹی ٹکٹ کیلئے انٹرویو دیتے ہیں یا نہیں۔