ابوبکرارشد شیخ:سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بستی سیدن شاہ کی عمارت کی توسیع کا معاملہ، ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزر نے کے باوجود عمارت مکمل نہ ہو سکی۔
اپر مال بستی سیدن شاہ کے علاقے میں واقع سکول کی توسیع ڈیڑھ سال قبل شروع کی گئی تھی، فنڈز کی عدم دستیابی اور سیاسی نمائندوں کی عدم توجہ کے باعث یہ منصوبہ تاحال التوا کا شکار ہے۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:نجی سکول مالکان نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے احکامات کا مذاق بنا دیا
منتخب چیئرمین ملک مظہر کا کہنا تھا کہ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید اور لارڈ میئر مبشر جاوید سے متعدد بار شکایات کی مگر منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے شروع ہی کیوں کیے جاتے ہیں جنہیں مکمل نہ کرنا ہو۔