ن لیگ کی حکمرانی نے 10سالوں میں پنجاب کو مقروض کر دیا:چوہدری پرویزالہی

10 Jun, 2018 | 06:18 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی اکبر:مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی نے قومی اور صوبائی نششتوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام ن لیگ کا اصل چہرہ دیکھ چکے ۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ 69 اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ 30 سے کاعذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔ چودھری مونس الہی کی جانب سے بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:سابق وزیراعلی پنجاب، حمزہ شہباز کے نامزدگی فارم حاصل کر لیے گئے

 چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ن لیگ کی حکمرانی نے دس سالوں میں پنجاب کو مقروض کر دیا اور کوئی بھی عوامی فلاح کا منصوبہ نہیں لگایا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعووں داروں نےسحری اور افطاری بھی اندھرے میں کروائی ہے۔

مزیدخبریں