(سٹی42) لاہور میں صبح سے ہی سور ج اور بادلوں کے درمیاں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بادل برسنے کی نوید سنادی۔
خبر پڑھیں۔۔۔سپریم کورٹ نے بڑی اجازت دیدی، شریف خاندان خوشی سے نہال
گزشتہ روز صبح ہوتے ہی کالی گھنگھور گھٹاؤں نے فضا میں بسیرا کرلیا تھا،جس کے بعد بارش سے موسم بھیگا اور نشیلا ہوگیا، ہر چیز جیسے نہا کے نکھر گئی ، گرمی و حبس کا خاتمہ ہوگیا، گرمی سے مرجھائے روزے داروں کے چہرے پر بہار آگئی ، گل وگلزار پربھی شادابی چھاگئی۔ لاہور میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لیسکو ملازمین کیلئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور نمی کا تناسب 58 فیصد ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج پھر لاہور میں بادل برسنے کا امکان ہے۔