لیسکو ملازمین کیلئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری، ایک ماہ کی بونس تنخواہ ملے گی

10 Jun, 2018 | 11:01 AM

Read more!

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو افسران و ملازمین کے لئے خوشخبری، عیدالفطر پر ایک ماہ کی  بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے خواب چکنا چورہوگئے

سٹی 42 کے مطابق عیدالفطر پر لیسکو نے افسروں اور ملازموں کو ایک بنیادی تنخواہ بونس دینے کا اعلان کر دیا ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ لیسکو نے بونس کے لئے سمری بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوائی تھی، عیدالفطر سے قبل افسران و ملازمین کو بنیادی تنخواہ بطور بونس دے دی جائے گی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہور کو فتح کرنےکی انتخابی جنگ، کون کس کے مدمقابل ہوگا؟ جانیئے

لیسکو ذرائع کے مطابق ریگولر، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہ لے سکیں گے۔

مزیدخبریں