نشتر کالونی گلی نمبر 22 میں بارش کا پانی نکالنے کا انتظام کیا جائے

10 Jul, 2024 | 11:44 PM

اسوہ فاطمہ:  نشتر کالونی گلی نمبر 22 میں بارش ہونے کے کئی گھنٹے بعد بھی پانی جمع  ہے۔

  پانی کے نکاس کا ناقص نظام عوام کے لیے دشواری کا باعث بننے لگا۔اس مصروف راستے پر  کیچڑ اور پانی کے باعث راہگیروں کو نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک کا تسلسل بھی سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔کیچڑ جمع ہونے کے باعث حادثات ہو نے کا خدشہ ہے۔

علاقہ کے مکینوں نے واسا سے مطالبہ کیا کہ وہ برسات بڑھنے سے پہلے گلی میں نکاسی آب کا بندوبست درست کرے۔ بارش کے پانی کے  بروقت ڈسپوزل کا انتظام نہ ہوا تو  زیادہ بارش ہونے پر عوام کے لئے دشواریاں مزید بڑھ جائیں گی۔

مزیدخبریں