احمد منصور : چیئرمین جوائنٹ چیف اف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے روس کا سرکاری دورہ کیا گیا ، جہاں جنرل ساحر شمشاد مرزا کی روس کے اعلیٰ عسکری حکام کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں ۔
جنرل ساحرشمشادکی نائب وزیردفاع ،ڈپٹی سیکریٹری سیکیورٹی کونسل سے ملاقاتیں ہوئیں، جنرل ساحرشمشادکی روسی ڈپٹی چیفس آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات ہوئی۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اورپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں جانب سے عسکری اورملٹری ٹیکنیکل تعاون کوفروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اورانسداددہشتگردی کےاموربھی زیرغورآئے۔