بنوں؛ طوفان کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے سے 9 افراد زخمی

10 Jul, 2024 | 10:33 PM

عبدالقیوم وزیر : بنوں میں طوفان اور باد وباران سے متعدد گھروں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہوگئیں۔ 

 طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں  گھروں کی چھتیں گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ بھرتی مچن خیل میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 4 طالب زخمی ہوگئے، منڈان میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون شدید زخمی ہوئی۔ ڈی سی بنوں نے تینوں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ۔

ڈی سی بنوں سعود کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا گیا، انہوں نے ہسپتال میں انتظامیہ اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا ، ساتھ ہی ڈاکٹروں کو زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ 

مزیدخبریں