آصف علی زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کا اجلاس،مسلم لیگ ن سے مفاہمت کا پیٖٖٖغام

10 Jul, 2024 | 10:24 PM

 حسن علی :صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا۔ پنجاب کی سیاسی صورتحال اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کے ساتھ ورکنگ ریلیشن کے معاملات زیر بحث آئے ۔
بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن  میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس ہو اجس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، قمر زمان کائرہ، تنویر اشرف کائرہ ، چودھری منظور، چودھری اسلم گل سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ورکنگ ریلیشن پر  بھی گفتگو ہوئی۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے مفاہمت کا پیغام دیا۔ مشکل حالات ہیں ، مسائل جلد حل ہونگے ۔

مزیدخبریں