ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پشاور کے علاقہ حسن خیل میں قانون نافذ والے اداروں کے مشترکہ انٹیلیجنس آپریشن میں جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس ، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے آپریشن کے دوران ہائی پروفائل دہشت گرد سمیت سماج دشمنوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے جوانوں کے پیچھے کھڑی ہے، دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔
صدر نے شہداء کے لیے بلندی درجات، لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔