وزیراعلی پنجاب سے عدنان افضل چٹھہ کی ملاقات، عوامی مسائل و ضروریات پر گفتگو

10 Jul, 2024 | 09:44 PM

ویب ڈیسک : وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹ اور عوامی مسائل اور ضروریات پر گفتگو ہوئی۔

عدنان افضل چٹھہ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا۔عدنان افضل چٹھہ نے فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز اور یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو پراجیکٹس کو سراہا۔ ملاقات میں ٹیوٹا اور ٹیکینکل ایجوکیشن میں جدت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو نوجوانوں کے لئے کامیابی کی نوید ہوگا۔ ٹیوٹا کورسز کیلئے طلبہ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر بتدریج 40 ہزار کی جائے گی۔ سکل ڈویلپمنٹ کی ٹریننگ مکمل فری ہے،ٹیوٹا پروگرام میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسز شامل کیے جائیں گے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ایجوکیشن سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا چاہتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ نوجوان معاشی طور پر با اختیار ہوگا تو اپنی فیملی کو سپورٹ کرسکے گا۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں