محکمہ صحت کا پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں حاضری بائیو میٹرک کرنے کا فیصلہ

10 Jul, 2024 | 09:16 PM

 عظمت مجید :محکمہ صحت کا پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ۔ دونوں صوبائی وزرا صحت نے سال کے اخر تک پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم کا عندیہ دے دیا۔
 صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس،پرنسپلز اور وائس چانسلرز سے منصوبہ بندی کرلی ۔

بائیو میٹرک لانے کا مقصدڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے تمام ہسپتالوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی

 یاد رہے پرائمری کے ماتحت تمام ہسپتالوں کی پہلے سے ہی پرائمری اینڈ سیکنڈری لاہور کے دفتر میں سی ٹی وی پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں