ڈی آئی جی آپریشنز کا امام بارگاہ گلستان زہراہ کا دورہ ، ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

10 Jul, 2024 | 08:58 PM

سٹی42: ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے امام بارگاہ گلستان زہراہ کا دورہ کیا جہاں انھوں نے امام بارگاہ کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور لاجسٹک انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے امام بارگاہ گلستان زہراہ کا دورہ کرتے ہوئے  ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ واک تھروگیٹ،میٹل ڈیٹکٹرز ودیگر سرچنگ ڈیوائسز ورکنگ حالت میں رکھیں، امام بارگاہ میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے اور موٹر سائیکل وگاڑیوں کوامام بارگاہ سے مناسب فاصلے پر پارک کرایا جائے۔

مزیدخبریں