ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ؛ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک، 4 بہادرجوان شہید

 پشاور ؛ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک، 4 بہادرجوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : پشاور میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی جانب سے کیے گئے مشترکہ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دوران آپریشن مادر وطن کے چار بہادر سپوت بھی شہید ہوئے۔ 

 پشاور میں ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک کردیے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم بھی شامل تھا۔ دہشت گرد عبدالرحیم 26 مئی کو کیپٹن حسین جہانگیر شہید اور حوالدار شفیق اللہ شہید کے واقعے میں بھی ملوث تھا۔ ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیاراورگولیاں بھی برآمدکی گئیں، دہشت گرد عبدالرحیم قانون نافذکرنےوالےاداروں کوانتہائی مطلوب تھا، دہشتگردعبدالرحیم کےسرکی قیمت60لاکھ روپے مقررکی گئی تھی۔ 

 دوران آپریشن مادر وطن کے چار بہادر سپوت بھی شہید ہوئے۔ شہداء میں سپاہی محمد ادریس، سپاہی بادام گل، سب انسپکٹر تاج میر شاہ،  اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم شامل ہیں۔ 

سیکیورٹی فورسزامن واستحکام کےلیے قانون نافذکرنےوالے اداروں کےساتھ کھڑی ہیں۔ یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔

سورس ؛ آئی ایس پی آر