ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی آف لاہور میں سیمینار،  14 یونیورسٹیوں کو  کیو ایس رینکنگ کے سرٹیفیکیٹ مل گئے

Doctor Shahir Munir, Doctor Muhammad Ashraf, QS Ranking system, Universities international ranking, seminar in Lahore, city42 University of Lahore,Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  کیو ایس، یونیورسٹی آف لاہور اور یونائیٹڈ کنگڈم کے اشتراک سے یونیورسٹی آف لاہور نے ایک سیمینار کا اہتمام کیا جس  میں پاکستانی یونیورسٹیوں کی کیو ایس رینکنگ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ کیو ایس کے  عہدیدار اس سیمینار میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر  لاہور آئے۔ انہوں نے عالمی معیار پر پورا اترنے والی پاکستان کی چودہ یونیورسٹیوں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے۔
سیمینار میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیو ایس افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا اشون فرنینڈس، علاقائی منیجر رامی عواد، سنئیر کنسلٹنٹ مینجر ڈیٹا، زعیم صدیقی اور چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر شاہد منیر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یونیورسٹی آف لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے  بتایا کہ آج  پچاس یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور عہدیداران کیو ایس رینکنگ میں چودہ یونیورسٹیوں کے آنے پر خوشی اور کامیابی منانے کیلئےجمع ہوئے ہیں ۔


ریجنل مینجر کیو ایس رامی عواد کا کہنا تھا کہ آج ہم نے عالمی سطح پر پاکستانی یونیورسٹیوں کے ماضی، حال اور مستقبل کا تقابلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان کی کیو ایس رینکنگ کو ڈسکس کیا ہے ۔


سنئیر کنسلٹنٹ مینجر ڈیٹا، زعیم صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے شرکا کو ٹریننگ اور لیکچر بھی دیئے ہیں تا کہ جو یونیورسٹی عالمی معیار پر پورا نہیں اتر سکیں وہ اپنے معیار کو بہتر کر سکیں۔

کیو ایس نے عالمی معیار پر پورا اترنے والی چودہ یونیورسٹی کو سرٹیفکیٹس سے نوازا۔