ثمرہ فاطمہ: ڈینگی ہیلتھ ورکرز نے ایم پی اے رانا مبشر کے ڈیرے کے سامنے احتجاج کیا اور اپنے معطل کئے گئے ساتھیوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کرنے والے ڈینگی ہیلتھ ورکرز نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھامے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کو شکایت تھی کہ محض پے سکیل مانگنے پر 8ڈینگی ورکرز کو معطل کیا گیا جبکہ باقی وررکز کو نکالنے کے لیے چارج شیٹ دی ہے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ حکومت نہ تو تنخواہیں بڑھا رہی ہے اور نہ ہی 7 واں دیا جا رہا ہے۔
ڈینگی ورکرز نے مطالبہ کیا کہ ان کے پے سکیل بڑھانے کے مطالبہ کی پاداش میں انتقامی کارروائیوں، ناروا تبادلوں اور بلاجواز معطل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے.