ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب کا خطرہ ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

سیلاب کا خطرہ ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : گلگت بلتستان میں سیلاب کے خطرے کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔

گلگت بلتستان میں 11 سے 15 جولائی کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،گلگت بلتستان میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے،  گلگت بلتستان میں ہنزہ، استور، سکردو، دیامیر، گلگت، گھانچے، شگر، چلاس کے علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ موسمی حالات کے ممکنہ اثرات کے باعث گلیشئرز کی برف پگھلنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔  گلگت بلتستان میں نچلے سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی متوقع ہیں ۔ اس کےعلاوہ پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر کے متعدد علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں متوقع ہیں۔

 این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام موسمی صورتحال سے آگاہ اور پہاڑی علاقوں کیطرف سفر کرنے سے گریز کریں، خطرے سے دو چار علاقوں کی آبادی مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ عوام بروقت الرٹس کے لیے 'پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ' موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اور موسم کی رپورٹس پر گہری نظر رکھیں۔