راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور بورڈ پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کرلیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے آفس میں پوزیشن ہولڈرز طلبا اور طالبات کی ملاقات ہوئی، مریم نواز اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔ انہوں نے اعلی تعلیم کے لئے پوزیشن ہولڈرز کی فیس کی ادائیگی کا اعلان کیا، اس کے علاوہ طلبہ کی تعلیم کے تمام اخراجات ادا کرنے کی ہدایت کی۔
ملاقات میں معصوم طالبہ گھر کے حالات بتاتے آبدیدہ ہوگئی، کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے والدین پر بو جھ نہیں بننا چاہتی۔ پہلے لوگوں نے وعدے پورے نہیں کئے، اب پتہ چل رہا ہے اب مریم نواز ہماری وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہاں موجود طالب علم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی دعوت سے فخر محسوس ہو رہا ہے، اعتماد بڑھا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ٹرافیاں دیں، اس کےعلاوہ تمام طلبہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعاما ت دیئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلی پوزیشن ہولڈرز کو تین ، تین لاکھ، سیکنڈ کو دو، دو لاکھ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز ایک، ایک لاکھ روپے کی چیک دیئے ۔ مریم نواز نے ہر پوزیشن ہولڈر سے بات چیت کی اور پڑھائی کی ٹائمنگ کے بارے میں پوچھا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دریافت کرنے پر طلبہ نے ٹیچر والدین اور بہن بھائیوں کی سپورٹ اور پسندیدہ مضمون کے بارے بتایا، پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے ریاضی کو پسندیدہ مضمون قرار دیا۔ پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے کھل کر باتیں کیں اور خوشی کا اظہار کی۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہونہار طلبہ کے درمیان کر فخر محسوس کر رہی ہوں ، پوزیشن ہولڈرز کی قابلیت دیکھ کر رشک آتا ہے، بہت خوش ہوں،ملک کا مستقبل روشن ہے۔ بچوں کی کامیابی پر والدین اور ٹیچر خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔
سینیر منسٹر مریم اوورنگ زیب ، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید، ڈاکٹر احتشام انور،سیکرٹری لاہور بورڈ ڈاکٹر بشری اور دیگر حکام بھی موجود تھے، اس کے علاوہ ملاقات کرنے والوں میں لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے پوزیشن ہولڈر محمد کاشف، معیز حیدر، عبید اللہ عثمان، ماہین سجاد، عبیرہ اصغر، زینب آصف، سحر شکیل، لائبہ، غلام ہمایوں دین، احتشام الحق، محمد فرحان، حفصہ، مائرہ عمران، حافظہ کائنات عامر، مائرہ خرم شامل تھے ۔