ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں ،48 گھنٹوں کے دوران 23 اشتہاریوں سمیت 54 ملزم گرفتار

جرائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسرار خان : محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 23 اشتہاریوں سمیت 54 ملزموں کو گرفتار کر لیا
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 10 عادی مجرمان، 8 ریکارڈ یافتہ ملزمان، 11 عدالتی مفروران شامل ہیں۔ ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جن سے پستول، 3 موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔۔