انٹر بینک میں سستا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگا ہوگیا 

10 Jul, 2024 | 07:12 PM

اشرف خان : انٹر بینک میں سستا ہونے  کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرمہنگا ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.51 روپے پر بند ہوا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 45  پیسے کمی سے 280.55 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو3 پیسے بڑھ کر 302.17 روپے،  یو اے ای درہم 9 پیسے اضافے سے 76.29 روپے، سعودی ریال 9 پیسے اضافے سے 74.49 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ برطانوی پاونڈ  3 پیسے کمی سے 357.48 روپے کا ہوگیا ۔

مزیدخبریں