سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

10 Jul, 2024 | 07:04 PM

وقاص عظیم : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد ، گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاونس کی مد میں کیا گیا۔ ایڈہاک ریلیف الاونس کا اطلاق بیرون ملک تعیناتی پر نہیں ہوگا ۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں