احمد منصور : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔
گزشتہ روز ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید (عمر: 24 سال، ضلع راولپنڈی) آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔
سورس ؛ آئی ایس پی آر