ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

shah memood qureshi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نو مئی لاہور کے آٹھ مقدمات  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع ،ایک مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع ہوگیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے 8 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی  ایک مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع ہو گیا جبکہ  پولیس نے بتایا کہ دیگر سات مقدمہ کا چالان تیار ہے جانچ پڑتال کے بعد جلد جمع کرا دیا جائے گا
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی، شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے واٹس اپ ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش کیا گیا ۔تفتیشی افسران نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ شادمان نذر آتش کیس کا چالان عدالت میں جمع ہو چکا ہے۔ پولیس نے کہا دیگر 7 مقدمات کا چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے چالان کی جانچ پڑتال جاری ہے جلد عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا ۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی اور 24 جولائی کو مقدمات کا چالان عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ۔دوران جسمانی ریمانڈ ملزم سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی گئی۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر مبنی ویڈیوز اور پیغامات جاری کیےملزم کی جانب سے شوشل میڈیا پر اپ لوڈ تمام مواد فرانزک لیب بھجوایا گیا شاہ محمود قریشی پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔
آٹھ مقدمات میں تھانہ شادمان نذرآتش کیس , شیر پاؤ پل پر تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ , زمان پارک کے سامنے پولیس گاڑیاں جلانے کا مقدمہ اور راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت دیگر شامل ہیں