جسٹس عالیہ نیلم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر، کل حلف اٹھائیں گی

10 Jul, 2024 | 06:28 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : ججز پارلیمانی کمیٹی نےنامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری دےدی ۔ نوٹیفکیشن کے بعد وہ کل عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

    لاہور ہائیکورٹ میں ججز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ججز پارلیمانی کمیٹی نےنامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری دےدی۔جسٹس عالیہ نیلم  لاہور ہائیکورٹ کی پہلی  چیف جسٹس ہوں گی ۔ جسٹس مس عالیہ نیلم کی حلف برداری تقریب کے انتظامات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔

،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی ۔گورنر پنجاب چیف جسٹس مس عالیہ نیلم سے انکے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خصوصی شرکت کریں گی ۔

حلف برداری تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس علی باقر نجفی شرکت کریں گے،جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس سید شہباز علی رضوی بھی  شریک  ہوں گے،جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس شاہد کریم ،جسٹس اسجد جاوید گھرال ،جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس سلطان تنویر احمد ، جسٹس علی ضیاء باجوہ سمیت دیگرججز ، صوبائی وزراء، وکلاء رہنماء ، لاء افسران بھی تقریب کا حصہ ہوں گے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججز روسٹر میں تبدیلی 

لاہور ہائیکورٹ کے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی ۔بنچز میں شامل ججز کل پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں