بجلی کے  بھاری بلوں نے فنکاروں کی چیخیں نکلوا دیں

10 Jul, 2024 | 06:18 PM

Ansa Awais

زین مدنی : شوبز کے فنکار گلوکار بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے دب کر پریشان  ہوگئے گلوکارہ حمیرا چنا ،نوراں لعل اور ماریہ میر بھی بجلی کے بھاری بل کی وجہ سے سرپکڑ کر بیٹھ گئیں ۔گلوکارہ حمیراچنا کو 58ہزار،نوراں لعل 73 ہزار ماریہ میر  کو ایک لاکھ روپے کا بل آگیا۔ 
 ۔ گلوکارہ حمیرا چنا جو اٹھاون ہزار روپے سے زائد کا بل آگیا ان کا کہنا تھا کہ  دو میٹر ہونے کے باوجود  بل بہت زیادہ  آ یا ہےان کا کہنا تھا کہ    بل ادا کریں یا گھر کا خرچ چلائیں ۔انٹرٹینمنٹ کے حالات سب کے سامنے ہیں کیسے گزارا ہوگا ۔ہر شہری کی طرح فنکار بھی بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں ۔حمیرا چنا نے بل جمع کروا کر احتجاج ریکارڈ کروایا

 
گلوکارہ نوراں لعل کو بھی دو میٹرز کا مہنگا بل آگیا ایک بل تینتیس ہزار اور دوسرا چالیس ہزار روپے کا آیا جس پر وہ بھی پریشانی میں مبتلا ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو  فنکار برادری کا خیال کرنا چاہیے ۔ہم فنکار وں کا  کوئی دوسرا کاروبار نہیں ہے ہم یہ بل کہاں سے جمع کروائیں اورکوئی ایسا ادراہ نہیں کیا جو ہمارے ان بلوں کا سد باب کرے ، انہوں نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سال سے مجھ سمیت تمام فنکار حکومت کے تمام تر پروگرام بغیر کسی فرمائش کے فری کیے ہیں ۔

گلوکارہ ماریہ میر کو بھی اس ماہ کا بجلی کا بل ایک لاکھ روپے کے قریب آیاہے،ان کے گھر دو میٹرز  لگے ہوئے ہیں جس مٰیں ایک کا بل باسٹھ ہزار اور اور دوسرے  کا سینتیس ہزار آیا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بل دس سے بارہ ہزار آتا تھا لیکن اب تو حد ہی ہوگئی ہے ۔حکومت بجلی کے بلوں پر اتنے ٹیکسز لگا رہی ہے جو قابل تشویشں ہے 

اور انہوں نے  بھی  حکومت سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے بلوں میں رعایت کی جائے ۔


 
 

مزیدخبریں