طالب علموں کے لیے خوشخبری ،پنجاب حکومت لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری

10 Jul, 2024 | 06:17 PM

 نعمان اشرف: پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم، طلبا وطالبات کو ابتدائی طور پر 40 ہزار لیپ ٹاپ ملیں گے۔  محکمہ ہائر ایجوکیشن نے منصوبے پر پی سی ون بنانے کی تیاریاں شروع کردیں

طلبا کیلئے اچھی خبر ،،پنجاب حکومت لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 40 ہزار طلبا اور طالبا ت کو "کور آئی سیون" دے گی۔پنجاب حکومت لیپ ٹاپ سکیم پر 10 ارب روپے خرچ کرئے گی ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے منصوبے پر پی سی ون بنانے کی تیاریاں شروع کردیں، جلد ہی پی سی ون بنا کر پی اینڈ ڈی بورڈ سے منظوری لی جائے گی،

 پراجیکٹ کا آغاز آئندہ سال جنوری میں کیا جائے گا۔گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں