سٹی42:کاہنہ میں طالبات نے نامعلوم افراد کے ہمراہ کالج پر دھاوا بول دیا ، کالج پرنسپل سمیت سٹاف کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم افراد نے طالبات کے ہمراہ خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ واقعہ کی ویڈیو بنانے والی سٹاف سے نامعلوم افراد نے موبائل بھی چھین لیا۔
پرنسپل ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور 15 لاکھ نقدی ، زیورات اور موبائل فون بھی لے اڑے۔
حملہ کرنے والی طالبات میں لائبہ طاہر ، عاطفہ مشتاق اور عنبرین شامل ہیں جن کے خلاف پولیس نے پرنسپل کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پرنسپل ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا ہے کہ تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔ طالبات اور ان کے ساتھیوں کے تشدد سے شدید چوٹیں آئیں ہیں۔