لاہور میں 275 ٹریفک حادثات، 309 افراد زخمی

10 Jul, 2024 | 05:56 PM

Ansa Awais

اسرار خان : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 275 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 279 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے،ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 309 افراد زخمی ہوئے۔  111 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 198 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔

مزیدخبریں