موٹر سائیکل پر چارپائی کی چھت،پاکستانی نوجوان کی ویڈیو وائرل

10 Jul, 2024 | 04:56 PM

سٹی 42: دنیابھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو دلچسپ مہم جوئی کے ذریعے بہت جلد سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں،اس حوالےسے پاکستانی بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

 ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر کچھ اس طرح سے چارپائی رکھ کر مری پہنچ گیا جو دیکھنے میں بالکل چھت کی مانند لگتی ہے۔نوجوان نے اپنی  موٹر سائیکل پر چارپائی کو اس طرح ایڈجسٹ کر رکھا ہے کہ تیز بارش میں بھی وہ خود کو گیلا ہونے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

 صرف یہی نہیں بلکہ لمبے سفر کے دوران تھکاوٹ کے باعث نوجوان چارپائی پر باقاعدہ آرام کر کے سفر کی تکان بھی دور کر سکتا ہے۔  ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ 

مزیدخبریں