لاہور؛ محرم الحرام میں جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل

10 Jul, 2024 | 04:54 PM

  نبیل کمبوہ :کابینہ کمیٹی برائے امن و امان لاہور کا محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس بدھ تین محرم الحرام کو ہوا۔صوبائی دارالحکومت میں 5 ہزار سے زائد مجالس، 600 سے زائد جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ،بلال یاسین وزیر خوراک کو سکیورٹی اور دیگر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان  لاہور کا محرم الحرام  کی سیکورٹی  اور دیگر انتظامات کے حوالے  سے وزیر خوراک بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔لاہورمیں 5 ہزار سے زائد مجالس، 600 سے زائد جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور1300 سے زائد کیمروں سے ضلعی انتظامیہ،  سیف سٹیز اتھارٹی اور محکمہ داخلہ پنجاب کے مانیٹرنگ رومز سے نگرانی کی جائے گی۔

اس اجلاس مٰیں بتایا گیا کہ 7 سے 10 محرم تک حساس مقامات پر  رینجرز اور آرمی کے دستے بھی تعینات کیے جائیں گے،اوربم ڈسپوزل اسکواڈ،  سی ٹی ڈی اور دیگر ایجنسیوں کے اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزیدخبریں