سٹی42: شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اسسٹنٹ کمشنرز ، ایم سی ایل ، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات کیں اور ساتھ ہی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہیں ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے ۔ بارش کے حوالے سے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنرز ، ایم سی ایل ، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔
ایم سی ایل کو نان واسا ایریا میں الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی۔
ڈی سی لاہور نے سڑک پر درخت گرنے کی صورت میں ایم سی ایل ٹیموں کو فوری ہٹانے کی ہدایت دی ، واسا کیمپس میں عملہ اور مشینری کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔
ڈی سی لاہور کی واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھنے ، واسا کو نشیبی علاقے اور انڈر پاسز ترجیحی بنیادوں پر کلئیر کرنے ، ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ شہری دیواروں کے پاس اور درختوں کے نیچے سے ہو کر نہ گزریں۔