بسام سلطان : محرم الحرام میں ایل ڈبلیو ایم سی کا جامع صفائی پلان شروع، عاشورہ سے قبل 120 بڑی امام بارگاہوں کو غسل دیا جائے گا۔جس میں ایل ڈبلیو ایم سی کے 900 سے زائدورکرز حصہ لیں گے ۔
ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے محرم الحرام جامع صفائی پلان پر عملدرآمد جاری ہے ۔ زائرین کو صاف ماحول کی فراہمی کے لیے امام بارگاہوں کو غسل دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ عاشورہ سے قبل 120 بڑی امام بارگاہوں کی خصوصی صفائی دھلائی مکمل کی جائے گی۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر کے مطابق محرم الحرام کے پورے مہینے اور خصوصاً پہلے 10 ایام میں صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ امام بارگاہوں کے غسل کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ شہر بھر میں ہونے والی مجالس، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے 900 سے زائد ورکرز محرم الحرام خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات کر دیئے گئے۔ جلوسوں کے روٹس پر موجود کنٹینرز کو بر وقت کلیئر کیا جا رہا ہے۔ محرم الحرام گرینڈ صفائی آپریشن کی نگرانی کیلئے سینٹرل کنٹرول روم میں ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ افسران خود بھی فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فی صد حاضری کو یقینی بنائیں گے ۔