ویب ڈیسک : لیجنڈری پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار نیئر اعجاز نے اپنی جوانی میں ہونے والی پہلی محبت سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
نیئر اعجاز پاکستان کے نامور اداکار ہیں جو کامیاب پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں نظر آ چکے ہیں۔ لاگ، لاج، دھواں، جنجال پورا، دور، برفی اور لڈو اور گال ان کے قابل ذکر ڈرامے ہیں۔ وہ نہ صرف ڈراموں بلکہ ملوم افراد 2، طیفا ان ٹربل اور باجی جیسی ہٹ فلموں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
حال ہی میں اداکار نیئر اعجاز نے نجی چینل کے شو میں میں شرکت کی جہاں اداکار کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ انہیں اپنے اثر انگیز منفی کرداروں کے لیے شدید عوامی ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اپنی پہلی محبت کے بارے میں بتاتے کہا پہلی محبت ہوئی تھی جب وہ بہت چھوٹے تھے۔
اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے نیئر اعجاز نے کہا کہ میں بچپن سے ہی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا، وہ ایک بہت امیر گھرانے سے تعلق رکھتی تھی میں ایک مڈل کلاس گھیرانے سے تھا۔ اس وقت میرے والد بیمار ہوگئے جس کی وجہ سے مجھے واپس کوئٹہ جانا پڑا اور میں نے لڑکی کو کہہ دیا کہ میں کوئٹہ میں اپنے والد سے ملنے جا رہا ہوں۔
اداکار نے کہا کہ 17 سال کے طویل وقفے کے بعد جب میں نے اسے دیکھا تو وہ ایک بڑی ہوچکی تھیں اور شادی شدہ تھی، مجھے لگتا تھا کہ ایک خوبصورت لڑکی تھی۔