سٹی 42 : مالی بحران کا شکار پنجاب یونیورسٹی نے مختلف ڈپلومے کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ۔
سینڈیکیٹ منظوری کے بعد فیسوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 21370 سے بڑھا کر 25640 کر دی گئی، فیصلوں پر نظر ثانی کی فیس 3500 سے بڑھا کر 4100، ڈگری حاصل کرنے کی فیس 3600 سے بڑھا کر 6000 کر دی گئی۔ رجسٹریشن فیس 6200 سے بڑھا کر 7440 کر دی گئی۔
پنجاب یونیورسٹی میں بی اے،ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس امتحانی فیس 8180 سے بڑھا کر 9820 کر دی گئی۔ بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس فی امتحانی فیس 9450 سے بڑھا کر 11340 کر دی گئی۔ بی ایس سی فزیوتھراپی، میڈیکل لیبارٹری فیس 11030 سے بڑھا کر 13240 کر دی گئی۔ ایم بی بی ایس فارم ڈی 17230 سے بڑھا 20640 کر دی گئی۔ ایم ڈی، ایم ڈی ایس، ایم ایس پارٹ ٹو کی فیس 47350 سے بڑھا 56820 کر دی گئی۔ اس کے علاوہ فیصلے کے خلاف اپیل کی فیس 3590 مقرر کر دی گئی
سنٹر کی تبدیلی کیلئے فیس 4500 سے بڑھا 5500 کر دی گئی۔پریکٹیکل امتحان کی تاریخ تبدیل کرانے کی فیس 2450 سے بڑھا کر 2940 کر دی گئی۔ ری چیکنگ فیس 2200 سے بڑھا کر 2640 کر دی گئی، ڈکلیریشن تصیح فیس 8000 سے بڑھا کر 9600 کر دی گئی۔ مائیگریشن فیس 3250 سے بڑھا کر 3900 کر دی گئی۔
پنجاب یونیورسٹی کے خزانہ دار نےفیسوں میں اضافے کے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔