سلمان خان کے رشتہ بھیجنے پر شادی سے انکار کرنے والی اداکارہ کون؟

10 Jul, 2024 | 03:31 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بالی ووڈ انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان کی شادی جو گزشتہ کئی سالوں سے ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، اور ان کے مداحوں کو بھی بے صبرے سے اداکار کی شادی کا انتظار ہے۔

بالی وڈ میں سلمان خان کی شادی کئی دہائیوں سے موضوع بحث ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کیلئے سلمان خان نے رشتہ بھیجا تھا لیکن اداکارہ کے والد نے شادی کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں جوہی چاولہ پسند تھیں وہ انہیں بہت معصوم لگتی تھیں لیکن جب انہوں نے ان کے  والد سے جوہی کا ہاتھ مانگا تو انہوں نے انکار کردیا۔

سلمان خان کے مطابق جب یہی بات ایک شو کے دوران  اداکارہ جوہی چاولہ سے پوچھی گئی  تو انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  ’یہ ان کے اور سلمان خان کے کیرئیر کے آغاز کا وقت کا تھا، میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا‘ ۔جوہی چاولہ نے بتایا تھا کہ اس وقت سلمان خان  اتنے مقبول نہیں تھے جتنے آج ہیں،  حتیٰ کہ میں سلمان اور عامر کو بھی اچھے سے نہیں جانتی تھی جس کی وجہ سے ان کے ساتھ فلم کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ 

مزیدخبریں