ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ڈینٹل پریکٹس شروع کردی

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ڈینٹل پریکٹس شروع کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی مدت پوری کرنے کے 8 ماہ بعد ڈینٹل پریکٹس دوبارہ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے صاحبزادے عواب علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کر تے ہوئے کہا کہ ہم ان کی واپسی پر بہت خوش ہیں۔ اور وہ (ڈاکٹر عارف علوی) فعال طور پر مشاورت اور دانتوں کے علاج کر رہے ہیں۔

https://publicnews.com/digital_images/large/2024-07-10/news-1720600997-3301.jpg

ڈاکٹر عارف علوی دندان سازی میں 55 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، اپنے کیرئیر کے دوران ڈاکٹر علوی نے دندان سازی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ 

عواب علوی نے ایکس پر اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ پانچ سال تک پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد عارف علوی اپنے مریضوں کو دوبارہ دیکھنے اوردانتوں کی معیاری دیکھ بھال جاری رکھنے کے لیے بے چین ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer