سٹی42:لاہور سمیت صوبہ بھر کے ارلی چائیلڈ سکولوں میں کام کرنے والی آیاوں کی سنی گئی ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام آیاوں کو پورا سال ماہانہ تنخواہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آیاوں کو گرمی کی تین ماہ کی چھٹیوں کی بھی تنخواہ بھی ملا کرے گی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام آیاوں کو پورا سال ماہانہ تنخواہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں پانچ ہزار ارلی چائیلڈ سکول قائم ہیں۔اس سے قبل آیاوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی تنخواہ نہیں ملتی تھی۔
آیاوں کی ماہانہ تنخواہ آٹھ ہزار روپے مقرر ہے، مذکورہ تنخواہ سکول سربراہان فروغ تعلیم فنڈ سے ادا کرتے ہیں۔
کیئر گیور کا کہنا ہے کہ حکومت مزدور کی بیسک تنخواہ کے برابر ادائیگی کو یقینی بنائے ،حکومتی اعلان کے باوجود تنخواہ آٹھ ہزار مل رہی ہے۔