درنایاب: محکمہ بلدیات نے 4اضلاع میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروگرام سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سےشروع کیا جائےگا۔
سپیشل سیکرٹری بلدیات کی زیر صدارت اجلاس میں ایس ڈی ایف کو انٹرن شپس شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس میں سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ،ایف او ایف اور جی آئی زی کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ سپیشل سیکرٹری بلدیات کو انٹرن شپ پروگرام کے اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں 'خاتون سہولت مرکز' منصوبے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی سرپرستی میں ایس ڈی ایف 4اضلاع میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کر رہا ہے۔
آسیہ گُل کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 4منتخب اضلاع میں کل 120 انٹرنز بھرتی کیے جائیں گے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور،شیخوپورہ، گوجرہ اور جہلم میں 120انٹرنز رکھے جائیں گے۔ آسیہ گل نے کہا کہ انٹرنشپ مکمل ہونے پر تجرے کا سرٹیفیکیٹ اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔