سونے کی قیمت میں اضافہ

10 Jul, 2024 | 02:40 PM

Ansa Awais

سٹی42 :دو روز کمی کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 600 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہے۔

 ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2372 ڈالر ہے،ایک تولہ چاندی 2900 روہے پر برقرار ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں