سٹی42: لیسکو کی صارفین کو اووربلنگ کرنے کے سکینڈل میں اہم پیش رفت، کمپنی نے اووربلنگ کو چھپانے کیلئے بلوں سے میٹر ریڈنگ کی مقررہ تاریخ کو ختم کر دیا ۔
ایف آئی اے اور نیب کی جانب سے اووربلنگ کیس میں مقررہ تاریخ کو غائب کرنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے لیسکو سے ریڈنگ کی مقررہ تاریخ ختم کرنے کی وجوہات پر جواب طلب کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین سے ریڈنگ کی تاریخ چھپا کر اضافی یونٹس پر بلنگ کی گئی ہے۔لیسکو کے شعبہ آئی ٹی نے دانستہ طور پر بلوں سے ریڈنگ کی مقررہ تاریخ ختم کی جس سے صارفین کو میٹر ریڈنگ کا اندازہ نہیں ہو سکا۔