ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی مریم نواز نے فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کردیا

 وزیراعلی مریم نواز نے فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کردیا
کیپشن: Maryam Nawaz ijlaas
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشا: وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے،ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لئے 1224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نےلیبر کے لئے 6 ارب روپے کی واجبات الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹس ادا کرنے کا حکم دے دیا،گذشتہ دور حکومت میں 29 ہزار سے ورکرز کو ڈیتھ اور میرج ادا نہیں کی گئی تھی،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کے لئے دو ہوسٹل بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔
شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی،ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کے لئے ہیلتھ فیسیلیٹی پراجیکٹس کا جائزہ بھی لیا گیا،محکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا۔

مریم نواز شریف نے کہا پنجاب حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے،پنجاب کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،سٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لے کے کم از کم اجرت نافذ کی جائے،ہر ورکر کو پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر ہے،ڈومیسٹک ورکرز پر لیر لاز کا نفاذ نہ ہونا افسوس ناک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہناتھا کہ ورک پلیس پر سیفٹی پروٹوکول اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،سینیٹری سٹاف کے لئے نالوں اور مین ہول کی صفائی کے دوران سیفٹی گیئر کا استعمال یقینی بنائیں۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزیر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس فیصل ایوب،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری لیبر، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔