ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کرپشن سکینڈل،ڈی پی اوز کیخلاف سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی

گجرات کرپشن سکینڈل،ڈی پی اوز کیخلاف سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی
کیپشن: corruption issue
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: احتساب عدالت میں چار سابق ڈی پی اوز کیخلاف گجرات کرپشن سکینڈل، احتساب عدالت نے ریفرنس پر مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کےمطابق سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز اور ان کے والد رائے ضمیر سمیت دیگر پولیس افسران کیس پر سماعت کی ، سابق ڈی پی او رائے ضمیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی،سابق ڈی پی او رائے ضمیر نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

سابق ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چھٹہ٫ کامران ممتاز اور رائے اعجاز کو عدالت نے حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس افسران کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے سماعت کی، پراسیکیوٹر  نے عدالت کو بتایا گجرات کے چار سابق ڈی پی اوز کرپشن ریفرنس میں ملوث ہیں۔