محرم الحرام: ڈیوٹی سے غائب  2  اہلکار  نوکری سے برخاست کر دیے گئے

10 Jul, 2024 | 12:42 PM

(عابد چودھری)   محرم الحرام کے پیش نظر  سیکیورٹی ڈیوٹی سے غائب ہونے والے  2  اہلکار  نوکری سے برخاست  کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دونوں  اہلکاروں کو   اکبری گیٹ میں مجلس کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر  برخاست  کیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  کی جانب سے بذریعہ وائرلیس خبرادر کیا گیا ہےکہ آئندہ کوئی افسر یا ااہلکارسیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضرہوا تو کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،سکیورٹی پروگرام کے مطابق جلوس اور مجالس پر نفری بھجوائی جائے گی۔

مزیدخبریں