ٹریفک رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے AI لرننگ کرانےکا فیصلہ کرلیا گیا

10 Jul, 2024 | 12:25 PM

بسام سلطان:ضلعی انتظامیہ ٹریفک رکاوٹ کے 5 پوائنٹس(روڈز) کی نشاندہی پر سیف سٹی کیمروں سے اے آئی لرننگ کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ مستقل اے آئی ٹریفک لرننگ سے روانی میں رکاوٹ کی تمام وجوہات کا تدارک کیا جائےگا، کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت صوبائی دارلحکومت لاہور میں ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین،ایم ڈی واسا غفران احمد،ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے ،چیف انجینیر ٹیپا،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی افسران کی شرکت کی۔

کمشنر لاہور نے ٹریفک روانی کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کوپہلے مرحلے میں تمام کنٹینرز سڑکوں سے ہٹانے کی ہدایت کردی، کمشنر لاہور نےٹیپا و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے غیر قانونی اور زائد از ضرورت سائن بورڈ ہٹائے جائیں۔

مزیدخبریں