لاہور : ہمسایوں کے درمیان تلخ کلامی پر فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق

10 Jul, 2024 | 12:18 PM

Ansa Awais

فاران یامین : ہمسایوں کے درمیان ہونیوالی تلخ کلامی پر معاملہ بگڑ گیا،پٹیالہ ہاوس ریس کورس کے قریب گولیاں لگ کے شدید زخمی ہونے والانوجوان ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئےمنتقل کردی گئی ہے۔

دو ہمسایوں کے درمیان ہونیوالی تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت مارشل مسیح کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق مارشل مسیح ہمسائے کی جانب سے فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہوا۔

مارشل مسیح سویا ہوا تھا،ہمسائے نے گھر میں گھس پر فائرنگ کردی،مارشل مسیح ٹانگوں پر گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی ہوا،جسے طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگیا۔

مزیدخبریں