راو دلشاد: محکمہ ٹرانسپورٹ نے طلباو طالبات کو ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس آسان اقساط پر دینے کی ورکنگ مکمل کرلی، طلباو طالبات کو کل ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس کی چابیاں دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شریف کل بائیکس کی چابیاں طلبا و طالبات کےحوالے کریں گی،20 ہزار پیٹرول بائیکس جبکہ 8 ہزار سے زائد ای بائیکس طلباو طالبات کو دی جائیں،بائیکس اسکیم میں طالبات کا کوٹہ 2ہزار رکھا گیا۔
مجموعی طور پر صوبہ بھر سے 8ہزار سے زائد طالبات نے اپلائی کیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام طالبات کو ای بائیکس دینے کی منظوری دے دی
پنجاب حکومت کو طلبا و طالبات کی جانب سے 72 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
طالبات کے کوٹے میں اضافہ کے باعث ای بائیکس کی تعداد 20 سے بڑھ کر 28ہزار کردی گئی،ای اور موٹر بائیکس اسکیم کے لیے ایک لاکھ 90 ہزارطلباوطالبات ویب پورٹل پراپلائی کیا۔
ای بائیکس کب دی جائیں گی؟طلباو طالبات کیلئے اچھی خبر آگئی
10 Jul, 2024 | 12:09 PM